Why Should we study Literature
آج شعبۂ اردو، مرکزی جامعۂ کشمیر کے آرٹس کیمپس میں سلسلہ وار توسیعی خطبوں کے تحت ایک اہم علمی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں اردو ادب کے ممتاز ادیب و پروفیسر مشتاق احمد کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ پروفیسر مشتاق احمد کسی تعارف کے محتاج نہیں، انہوں نے اردو ادب کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور آج بھی علمی و ادبی میدان میں بھرپور سرگرمی کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔ وہ مختلف اعلیٰ انتظامی عہدوں، مثلاً رجسٹرار اور صدر شعبہ پر فائز رہ چکے ہیں، نیز معروف ادبی جریدہ جہان اردو کے مدیر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔