Urdu Marsiyah Mein Dabeer ka Makam
شعبہ اردو، سینٹرل یونی ورسٹی آف کشمیر کے زیرِ اہتمام ایک اہم علمی و ادبی نشست کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں معروف ادیب، محقق اور نقاد پروفیسر محمد زمان آزردہ نے “اردو مرثیہ میں دبیر کا مقام” کے موضوع پر نہایت علمی، فکری اور بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔ اس علمی نشست میں شعبۂ اردو کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مہمان مکرم کے پرمغز افکار و خیالات سے بھرپور استفادہ کیا۔